کوئٹہ (خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کردی ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوامی ریلیف کے تحت بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر جاری کردہ نرخنامہ کے مطابق بسکٹ 700 روپے فی کلو،بڑا بریڈ (800 گرام) 150 روپے،چھوٹا بریڈ (360 گرام) 90 روپے،رسک 340 روپے فی کلو،سادہ کیک (450 گرام) 340 روپے اورفروٹ کیک (450 گرام) 400 روپے قیمت مقرر کردی گئی ہے۔ نئے نرخ آج سے تمام بیکریوں پر نافذ العمل ہوں گے۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی دکانیں سیل کر دی جائیں گی درایں اثناء ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، کوئٹہ کے تمام بیکری مالکان، انجمن تاجران (رحیم کاکڑ گروپ، رحیم آغا گروپ)، محکمہ انڈسٹری اور کنزیومر سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں بیکری مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں بھی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔