کراچی( اسٹاف رپورٹر )سپر مارکیٹ پولیس نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نام پر بھتہ طلب کرنے والے ملزم علی مختار عرف علی بلوچ کو لیاقت آباد سے گرفتار کرلیا ،ملزم کے خلاف ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل لیاقت آباد ڈویژن نے مقدمہ درج کروایا تھا، تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم 2024 اور 2025 مختلف اوقات میں سی ایریا لیاقت آباد میں بلڈرز سے بھتہ وصول کرکے غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دیتا رہا ہے۔