• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کو انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا

اسلام آباد (طاہر خلیل )الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا۔ا لیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، الیکشن کمیشن نے پی پی پی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفیکیٹ شائع کر دیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے 12 اپریل کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے، بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ ہمایوں خان پاکستان پیپلز پارٹی کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید