• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو یوسف قبرستان میں ایدھی رضاکاروں کو لاوارث لاشوں کی تدفین سے غنڈہ عناصر نے روک دیا‘ عملے پر تشدد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ٹنڈویوسف قبرستان میں ایدھی رضاکاروں کو لاوارث لاشوں کی تدفین سے غنڈہ عناصر نے روک دیا‘ عملے پر تشدد کی کوشش‘ ایدھی فاؤنڈیشن کے انچارج نے لاشوں کی تدفین سے روکنے اورعملے پر تشدد کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد اور ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے تحفظ کی فراہمی کامطالبہ کیاہے ۔ایدھی سینٹر حیدرآباد کے انچارج محمدعمراج نے کہاہے کہ گذشتہ روز ایدھی رضاکار مختلف علاقوں سے ملنے والی 6لاوارث لاشیں تدفین کے لئے ٹنڈویوسف قبرستان لیکر پہنچے تھے اورتدفین کی تیاریاں کررہے تھے کہ مقامی غنڈا عناصر نے انہیں دھمکیاں دیتے ہوئے لاشوں کی تدفین سے روک دیا اورعملے سے مارکیٹ کی کوشش بھی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایدھی رضاکاروں کو تحفظ فراہم کیاجائے۔

ملک بھر سے سے مزید