کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے چیئرمین ووفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک بھر کے یونیورسٹی اساتذہ اور ریسرچرز کے لیے 25فیصد ٹیکس چھوٹ کی بحالی کا فیصلہ ملک کے مستقبل کی تشکیل میں ماہرین تعلیم کے تعاون کا تسلیم کرنے اور ان کی قدر کرنے کے حکومتی عزم کا ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے اپنے بیان میں یونیورسٹی اساتذہ اور ریسرچرز کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور ریسرچرز کے لئے انکم ٹیکس میں چھوٹ کی درخواست پر وزیراعظم کی منظوری خوش آئند ہے۔