کراچی (افضل ندیم ڈوگر) اسلام اباد کے بعد کراچی سے پہلی حج پرواز ای آر 1611منگل کی رات مدینہ کیلئے روانہ ہوگی۔ ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق کراچی سے پہلی حج پرواز سلسلے کی افتتاحی تقریب کل رات 9بجکر 35منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوگی۔ گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ صوبائی وزیر اوقاف اور سعودی قونصل جنرل بھی عازمین حج کے روانگی کے وقت موجود ہوں گے۔