کراچی ( اسٹاف رپورٹر)فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) کو سال 2025کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) میں 11.1ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع، بینک کا خالص منافع 5.1ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ پالیسی ریٹ میں کمی اور ٹیکس کی شرح 49فیصد سے بڑھا کر 53فیصد کیے جانے کے باعث بینک کی فی حصص آمدن (ای پی ایس) 4.29 روپے سے کم ہوکر 3.39روپے ہوگئی۔ بینک نے فی حصص 1.5روپے یعنی 15فیصد عبوری نقد منافع کا اعلان کیا ہے۔