اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار )پنجاب پولیس کی غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری ، صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 12 ہزار 649 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔مہم کے دوران 12 ہزار 808 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایاجا چکا ہے جبکہ159 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں 05 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔