کراچی (اسد ابن حسن)پاکستان کی فضائی حدود کی پابندی، انڈیگو ایئر لائنز کی شیئرز کی قیمت چار فیصد قیمتیں گر گئیں جس سے شیئر ہولڈرز اور ایئر لائن کو 8ہزار کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ اسٹاک ایکسچینج کی دو دن کی تعطیل کے بعد پیر کو بھی مذکورہ ایئر لائن کے شیئرز میں مزید کمی دیکھنے میں آرہی تھی۔ انڈیگو ایئر لائن بھارت کی سب سے بڑی پرائیویٹ ایئر لائن ہے۔