کراچی ( اسٹاف رپورٹر) معاشی استحکام اور شرح سود میں کمی کے باعث ٹویوٹا گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ، مالی سال 2024-25 کے 9 ماہ کے دوران سی کے ڈی اور سی بی یو یونٹس کی مجموعی فروخت 57فیصد اضافہ سے 21,890 یونٹس تک پہنچ گئی، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تیسرے عبوری نقد ڈیویڈنڈ 50روپے فی شیئر کی منظوری دے دی ، تفصیلات کے مطابق انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے 31مارچ 2025کو ختم ہونے والی مدت مالی سال 2024-25کے پہلے 9ماہ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، سی کے ڈی اور سی بی یو یونٹس کی مجموعی فروخت 57 فیصد اضافہ سے 21,890 یونٹس تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 13,922 یونٹس رہی تھی۔کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع نمایاں اضافہ کے ساتھ 16.55 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 9.41 ارب روپے رہا تھا۔