کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت فی الفور کراچی کے شہریوں پر کے الیکٹرک کا ظلم روکنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے شہر قائد میں بجلی کی بدترین بندش پر شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے اس اقدام کی سخت مذمت کی۔