• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل والٹ کے دائرہ کار کو ملک بھر میں توسیع دینگے، شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل والٹ کے دائرہکار کو ملک بھر میں توسیع دینگے، 79فیصد رقوم ڈیجیٹل طریقے سے ادا کی گئیں،آئندہ سال 100فیصد فنڈز کا استعمال یقینی بنائینگے،رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔پیکج کے تحت مستحق افراد کا وقار برقرار رکھتے ہوئے شفاف انداز میں ادائیگیاں کی گئیں۔ ادائیگی کے جدید طریقہ کار سے رقوم کی منتقلی ممکن ہوئی،ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے رقوم کی منتقلی انتہائی سہل اور شفاف رہی، پروگرام کے تحت 79 فیصد رقوم ڈیجیٹل طریقے سے ادا کی گئیں،آئندہ سال ڈیجیٹل طریقے سے 100 فیصد فنڈزکا استعمال یقینی بنائیں گے،ادائیگی کے پرانے نظام میں بہت خامیاں تھیں جو کی اس جدید نظام سے دور کی ہوئیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روزوزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی اور مستحقین تک رقوم کی ڈیجیٹل فراہمی کے لئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی پذیرائی کے حوالے سے وزیر اعظم ہاؤ س میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ملک بھر سے سے مزید