اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائیٹ کے سی ای او کی پوسٹ کے لیے درخواست جمع کرانے والے امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا گیا ، ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کی پوسٹ کیلئے 1200سے زائد امیدواروں نے درخواست جمع کرائی ہیں، اگنائیٹ کے موجودہ قائمقام سی ای او عدیل اعجاز شیخ درخواست دینے والوں میں شامل نہیں ہیں ۔