ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم و اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھرپور کارروائی۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم و اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موضع عالمگیر پرانا شجاع آباد روڈ پر واقع سمارٹ سٹی ہاؤسنگ کے دفتر کو سیل کر دیا۔