• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کو گولیاں مارکر قتل کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج

ملتان( سٹاف رپورٹر ) بدھلہ سنت پولیس نے شہری کو گولیاں مارکر قتل کرنے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کو عثمان نے بتایا کہ میرا بھائی زاہد موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ ملزم احسان نے روک کر جان سے مارنے کی نیت سے سیدھے فائر بھائی پر کیئے اور فرار ہوگیا گولیاں بھائی کے سینے میں لگی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید