• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی سفیر کی سید علی رضا گردیزی سے ملاقات‘ دربارحضرت شاہ یوسف گردیز کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے صوبائی امن کمیٹی کے رکن سید علی رضا گردیزی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر جاپانی سفیر کی اہلیہ اور صاحبزادہ فاروق فیروز بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران دونوں شخصیات کے مابین باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور جاپان کے دوستانہ تعلقات، ثقافتی ورثے، تاریخی روایات اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے بعد جاپانی سفیر اکاماٹسو شوچی نے سید علی رضا گردیزی کے ہمراہ تاریخی دربار حضرت شاہ یوسف گردیز کا دورہ کیا، جہاں انہیں دربار کی تاریخی، مذہبی اور ثقافتی اہمیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ملتان سے مزید