ملتان ( سٹاف رپورٹر ) بیرون ملک سے آنیوالے مسافر سے 62آئی فونز برآمد کسٹم سٹاف نے ضبط کر کے اندراج مقدمہ کی کارروائی شروع کردی ۔ ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز G9-558 شارجہ سے مسافروں کو لیکر پہنچی تو دوران کلیئرنس کسٹم سٹاف نے ایک مسافر لودھراں کے رہائشی زبیر یاسین کے سفری بیگ میں چھپائے ہوئے 62آئی فونز 18پرومیکس برآمد کرلیئے ۔کسٹم سٹاف نے مسافر سے برآمد ہونے والے آئی فونز ضبط کرکے حراست میں لے لیا اور اندراج مقدمہ کی کارروائی شروع کردی۔