• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ خودکش بم دھماکہ، ملزم بلال کی درخواست ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں ائرپورٹ خودکش بم دھماکہ میں دہشت گردوں کی فنڈنگ اور سہولت کاری سے متعلق کیس میں ملزم بلال کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے ملزم بلال کی درخواست ضمانت کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم بلال کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم بلال کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان کے خلاف دہشت گردوں کی فنڈنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید