• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، جسٹس بھوشن رام کرشنا گوائی بھارت کے چیف جسٹس مقرر 

کراچی ( نیوز ڈیسک) بھارتی صدر ہند دروپدی مرمو نے جسٹس بھوشن رام کرشنا گوائی کو بھارت کے اگلے چیف جسٹس مقرر کر دیا ہے۔ ان کا تقرر 14 مئی 2025 سے مؤثر ہوگا۔ وہ چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی جگہ لیں گے اور بھارت کے 52ویں چیف جسٹس ہوں گے۔مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر اس تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا "آئین ہند کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے، سپریم کورٹ آف انڈیا کے جج، جناب جسٹس بھوشن رام کرشنا گوائی کو چیف جسٹس آف انڈیا مقرر کیا گیا ہے، یہ تقرری 14مئی 2025سے مؤثر ہوگی۔

دنیا بھر سے سے مزید