• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پہلگام واقعے کیخلاف قرارداد مذمت منظور

اسلام آباد (فاروق اقدس) پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے حوالے سے معاملات میں شک وشبہات اور سوالات کا دائرہ کار بڑھتا جارہا ہے جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پہلگام واقعے کیخلاف قرارداد مذمت منظور ،متعلقہ اداروں نے ناموں کی فہرست دینے سے انکار کردیا، قرارداد بغیر ناموں کے منظور ہوئی ، سپیکر عبدالرحیم کا انکشاف ، جوں جوں وقت گزر رہا ہے بھارت کے اندر سے اپوزیشن، انسانی حقوق کی تنظیموں اور تجزیہ نگاروں، دانشوروں جن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی شامل ہیں ان کے استفسار اور تحفظات کے اظہار میں شدت نظر آرہی ہے۔ ایسے میں جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر عبدالرحیم راتھر نے پہلگام واقعہ کے حوالے سے یہ انکشاف کرکے ایک نئی صورتحال پیدا کر دی کہ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں پہلگام دہشتگردی کے واقعہ پر قرارداد مذمت پیش کرنے کیلئے 26افراد کے نام حاصل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں ہلاک شدگان کے ناموں کی فہرست دینے کے حوالے سے پہلے تو لیت و لعل سے کام لیا پھر ’’نہ معلوم وجوہ کا جواز بنا کر ناموں کی فہرست دینے سے صاف انکار کردیا۔
اہم خبریں سے مزید