کراچی( افضل ندیم ڈوگر) بھارتی دارالحکومت دہلی سے اسرائیل کی پرواز اے آئی 139 معمول کے مطابق پونے 7 گھنٹے کا سفر طے کرکے اسرائیل کے قریب پہنچ چکی تھی مسافروں کو سیٹ بیلٹس بندھوا کر فضائی عملی بھی لینڈنگ پوزیشن میں تھا کہ اسرائیل کے تل ابیب ایئرپورٹ میزائل حملہ ہوگیا۔ اس دوران متعدد غیر ملکی پروازیں تلابیب ایئرپورٹ پر لینڈ کرتی رہیں مگر بھارتی طیارہ یروشلم پر چکر کاٹتا رہا اور کچھ دیر واپسی کے روٹ پر آگیا اور سوا 3گھنٹوں بعد ابوظہبی ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔ مسافر 10گھنٹے تک ابوظہبی ایئرپورٹ پر خوار ہوتے رہے۔ دوسری طرف تل ابیب ائرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے باوجود ایئر انڈیا نے واپس تل ابیب کا رخ نہیں کیا اور مسافروں کو لے کر پرواز رات گئے دہلی واپس آگئی اور دہلی سے تل ابیب کیلئے اگلی پرواز منسوخ کردی۔