• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حالات میں کشمیر جاکر وہاں کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی، امیر مقام

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“میں میزبان سلیم صافی نے کہا کہ وفاقی وزیر امور کشمیراور گلگت بلتستان و سرحدی امور امیر مقام نے کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں کا دورہ کیا ہے ، بھارت میں کیا کوئی وزیر یہ تصور کرسکتا ہے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان،انجینئر امیر مقام نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کشمیر جانے کا خود سوچا مجھے کسی نے مشورہ نہیں دیا ۔ ان حالات میں وہاں جاکر ان لوگوں کو حوصلہ دیا کہ پاکستانی حکومت اور عوام آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میں نے وہاں جاکر لوگوں کاجو جذبہ دیکھا ناقابل یقین ہے۔ پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ ان کا جذبہ دیدنی ہے۔وہاں بنفس نفیس پہنچ کر اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ہم جسمانی طور پربھی آپ کے ساتھ ہیں۔میں نیلم میں تھا کہ مجھے کالز آئیں کہ آپ یہاں سے نکل جائیں۔ مجھ پر خود کش حملوں کی تعداد7ہوگئی ہے۔میں جہاں جہاں گیا عوام میں بہت جذبہ دیکھا۔ پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے جو کئی گناصلاحیت رکھتی ہے۔بھارتی عوام ان کے ساتھ نہیں ۔ پاکستانی عوام فوج کیساتھ ہے اورشانہ بشانہ لڑنے کو بھی تیار ہے۔ مظفر آباد میں مختصر نوٹس پر شاندار جلسہ کیا۔نیلم ویلی کا دورہ کیا اگلے روز مزید آگے جہلم ویلی نکل گئے۔
اہم خبریں سے مزید