• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، انڈیا کشیدگی، دونوں ملکوں کی اہم شخصیات کے غیر ملکی دورے منسوخ

اسلام آباد (فاروق اقدس) پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے باعث دونوں ملکوں کی اہم شخصیات کے غیر ملکی دورے منسوخ ہو رہے ہیں وزیراعظم شہباز شریف جنہوں نے ملائیشیا کے دورے پر جانا تھا جسے خطے کی صورتحال کے پیش نظر موخر کردیا گیا، اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا دورہ بنگلہ دیش بھی موخر ہوچکا ہے۔ جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 9 مئی کو ماسکو میں منعقد ہونے والی روس کے یوم فتح کی پریڈ میں شرکت کرنی تھی جو منسوخ ہوچکی ہے اور ان کی جگہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پریڈ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنی تھی وہ بھی منسوخ ہوگئی ہے، دونوں ممالک کی اہم حکومتی شخصیات کے غیر ملکی دوروں کی منسوخی اور موخر کئے جانے کا پس منظر بھارت کی جانب سے کسی بھی وقت پاکستان کو دی جانے والی حملے کی دھمکی پر عملی اقدام کا خطرہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید