کراچی(اسٹاف رپورٹر)خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی سربراہی میں زرداری ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں نو مئی کوضلع شہید بینظیر آباد میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے تبادلہ خیال اور اس کی کامیابی کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا، اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا ،صوبائی وزراء بی بی عذرا پیچوہو، ضیاء لنجار، حاجی علی حسن زرداری، شاہد عبدالسلام تھہیم ، اراکین قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، سید ابرار شاہ، ذوالفقار علی بیھن، صلاح الدین جونیجو،اراکین قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، سید ابرار شاہ، ذوالفقار علی بیھن، صلاح الدین جونیجو بھی اجلاس میں شریککراچی: اجلاس میں اراکین سندھ اسمبلی سہیل سیال، غلام قادر چانڈیو، ڈاکٹر بہادر ڈاہری، جاوید اقبال آرائیں، سید حسن علی شاہ، سید سرفراز حسین شاہ، ممتاز چانڈیو، جام شبیر اور پارس ڈیرو ، شگفتہ جمانی، ڈاکٹر مہرین بھٹو، جاوید نایاب لغاری، منصور شاہانی، ڈاکٹر لال چند اکرانی، قاضی رشید بھٹی، علی اکبر جمالی، سالم زرداری، سید علی حیدر شاہ، خان بہادر بھٹی، سید عاطف زیدی، سہیل عباسی، علی حسن ہنگورو، نوید ڈیرو، جہانگیر جونیجو، سید ریاض شاہ، مسرور راجپر اور نعمان شیخ اور دیگر شریک ہوئے۔