• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی اقدامات کے اثرات، ملکی برآمدات 7 سال کی بلند ترین سطح پر جا پہنچیں

کراچی(این این آئی)حکومتی اقدامات کے اثرات سامنے آنے لگے، ملکی برآمدات 7 برسوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔دستاویزات کے مطابق جولائی سے اپریل تک برآمدات 27 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، گزشتہ ماہ برآمدات 2 ارب 14 کروڑ ڈالر کیساتھ سال بھر کی کم ترین سطح پر رہی تھیں، 32ارب ڈالر برآمدات کا ہدف پورا کرنے کیلئے ساڑھے 5ارب ڈالر کی برآمدات کرنا ہوں گی۔رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک تجارتی خسارہ 21 ارب 35کروڑ10لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ برآمدات کم اور درآمدات اپریل میں زیادہ رہنے کے باعث تجارتی خسارہ 8.81فیصد بڑھ گیا، مارچ تک تجارتی خسارے میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 4.50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں درآمدات سال بھر کی ہائی سطح پر 5ارب 52کروڑ 29لاکھ ڈالر رہیں، رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک درآمدات کا حجم48ارب 21کروڑ 90لاکھ ڈالرز رہا، گزشتہ ماہ تجارتی خسارہ 3ارب 38 کروڑ ڈالر کیساتھ سال کا سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید