اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جار ی ہے ۔ تر جمان وزارت مذہبی امور کے مطا بق اب تک 35 حج پروازوں کے ذریعے 8ہزار890پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔آج 12 پروازوں کے ذریعے مزید 33 سو عازمین کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے۔گورنمنٹ حج سکیم کے تحت بعض عازمین حج کو بائیو میٹرک کے مسائل کا سامنا ،متاثرین کی تعدادپانچ ہزار ہوگئی ,دوفیصد کے ویزےبائیو میٹرک کے مسائل کی وجہ سے التوا کا شکار ، مسلہ حل ہو جا ئے گا سعودی عرب کی نسک ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی جاری ہے ۔مدینہ منورہ پہنچنے والے اولین عازمین حج کے قافلے 7مئی کو مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔عازمین حج مکہ پہنچ کر پہلا فرض عمرہ ادا کریں گے۔دوسری جانب پاکستان سے گورنمنٹ حج سکیم کے تحت حج پر جانے والے بعض عازمین حج کو بائیو میٹرک کے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کے ویزے لگنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔