• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI آج بریفنگ میں نہیں آئی، کل APC میں بھی نہیں آئیگی، عطا تارڑ

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر اطاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت کو دنیا کی طرف سے وہ رسپانس نہیں ملا جو چاہتا تھا، جس طرح بیانئے کی اور سفارتی جنگ لڑی گئی بھارت کو توقع نہیں تھی کہ اس طرح کا رد عمل ملے گا، ہماری مسلح افواج ہر طرح سے الرٹ ہیں، جارحیت ہوئی تو پاکستان وہ رد عمل دیگا کہ انکی نسلیں یاد کریں گی، موجودہ صورتحال میں پور ی قوم متحد ہے، پی ٹی آئی والے اگر آج بریفنگ میں نہیں آئینگے توکل اے پی سی میں بھی نہیں آئیں گے، سابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے بین الاقوامی برادری نے تو کہہ دیا ہے کہ پاکستان پر حملے کیخلاف ہیں،خطے کو موجودہ صورتحال سے نکلنا ہوگا، ٹینشن میں بیٹھنے سے کوئی فائدہ نہیں،بھارت پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں خود خطے میں تنہا ہوچکا ہے، سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ پاکستان نے یہ کہہ کر کہ غیر جانبد ار ماہرین سے پہلگام واقعہ کی تحقیقات کرالیتے ہیں انڈیا کے غبارے سے ہوا نکال دی، سینئرصحافی و تجزیہ کار شہزاد اقبال نےکہا بھارتی حکومت اپنی سیاسی مفاد پر انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامی کو چھپانے کیلئے جان بوجھ کر جنگ کی آگ بھڑکا کراپنی عوام کو اصل سوالوں سے دور کررہی ہے، اگر پاکستان مستحکم نہیں ہوتا تو مودی حملہ کرچکا ہوتا، بھارت خطے کا امن دائو پر لگا رہا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ اتنے سالوں میں بھارت میں پاکستان کے خلاف زہر اگلا گیا ہے۔خطے کو موجودہ صورتحال سے نکلنا ہوگا، ٹینشن میں بیٹھنے سے کوئی فائدہ نہیں۔ پاکستان نے بارہا کہا اکٹھے بیٹھیں اور بات کریں۔ بھارت سندھ طاس معاہدہ اکیلے معطل نہیں کرسکتا۔ بھارت پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں خود خطے میں تنہا ہوچکا ہے۔پاکستان اور مسلمانوں ی خلاف بھارت کا بیانیہ کافی عرصے سے چل رہا ہے۔احمقانہ بات وہاں پر ہوئی ہے کہ ایک ایٹمی قوت پاکستان کے خلاف حملہ کردیں اور سرخرو ہوکر واپس آئیں گے۔بین الاقوامی برادری نے واضح کردیا ہے کہ وہ پاکستان کیخلاف حملے کی تائید نہیں کریں گے۔ اگر انڈیا دس منٹ میں دعویٰ کررہا ہے کہ حملہ پاکستان نے کرایا تو اسی وقت ثبوت بھی پیش کرنا چاہئے تھا۔ہندوتوا آئیڈیالوجی نے اتنا مائنڈ سیٹ پیدا کردیا ہے کہ ہندوستان جودل کرے خطے میں کرسکتا ہے۔بنگلہ دیش ان سے ناراض ہے مالدیپ انکے ہاتھ سے نکل گیا۔نیپال میں چین کا اثر و رسوخ ہے۔بلوچستان میں انڈیا نے دہشت گردی کا جو لیول قائم کیا ہے یہ غیر مثالی ہے۔25کروڑ اگر پاکستان میں پیاس سے مریں گے تو کیا ہندوستان میں سلامتی آجائے گی۔اس وقت ہندوستان نے جو پوزیشن لے لی ہے آگے جانا بڑا مشکل ہے۔یہ کہنا کہ ہم چڑھ دوڑیں گے اور کچھ کرنااس میں بہت فرق ہوتا ہے۔وہ پاکستان کو تنہا کرتے کرتے خطے میں خود تنہا ہوگئے ہیں۔بنگلہ دیش، مالدیپ، نیپال ، سری لنکاان سے ناراض ہیں۔
اہم خبریں سے مزید