• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری نگر، وندے بھارت ٹرین سروس کی افتتاحی روانگی کا پروگرام پھر موخر

اسلام آباد(فاروق اقدس) سری نگر،وندے بھارت ٹرین سروس کی افتتاحی روانگی کا پروگرام پھر موخر ,انٹیلیجنس ایجنسیوں نے پہلگام میں اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردی کا اشارہ دیا تھا جس پر توجہ نہیں دی گئی، بھارتی میڈیا ,بھارت کی جانب سے 22اپریل کو پہلگام میں ہونیوالی دہشتگردی میں پاکستان کو ملوث کرنے اور منصوبہ بندی کے الزامات کی آڑ میں یکطرفہ اقدامات کے مصدقہ شواہد تو ابھی تک سامنے نہیں آسکے لیکن وقت گزرنےکیساتھ ساتھ واقعہ پر بعض ایسے حقائق ضرور سامنے آ رہے ہیں جنہیں مودی حکومت نے دانستہ مخفی رکھا یا پھر دہشتگردی میں 26افراد کی ہلاکتوں کے شواہد اور لواحقین کی آہ و بکا میں وہ پس منظر میں چلے گئےتھے جیسے پہلگام واقعہ سے صرف تین روز قبل وزیراعظم نریندر مودی نے 19اپریل کو سرینگر کے دورے پر آنا تھا انکی آمد کا بڑا اور اہم مقصد وندے بھارت ٹرین سروس کی افتتاحی تقریب میں ہری جھنڈی دکھا کر ٹرین کو اولیں سفر پر روانہ کرنا بھی شامل تھا اگرچہ وندے بھارت ٹرین کا کامیاب ٹرائل رواں سال جنوری میں ہوچکا تھا لیکن کشمیر کیلئے مختص دو خصوصی ٹرینیں تاحال جموں ریلویز سٹیشن کے یارڈ میں کھڑی ہیں کیونکہ مودی کا 19 اپریل کو سرینگر آنے کا پروگرام موخر کر دیا گیا تھا اور اسکی وجہ موسم کی خرابی بتائی گئی تھی۔

اہم خبریں سے مزید