• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پنجاب میں کشمیری طلبہ پر حملے، 45 طلبہ وطن واپس لوٹ آئے

سری نگر(جنگ نیوز) پہلگام حملے کے اگلے دن، 23 اپریل کو، موہالی (پنجاب) میں ریات بہرا یونیورسٹی کے کشمیری طالبعلم، 20 سالہ سنان خورشید کو نسلی اور مذہبی تعصب کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ روزمرہ کی طرح کالج جاتے ہوئے رکشے میں سوار ہوئے، جہاں ہریانہ اور ہماچل پردیش کے کچھ طلبہ نے انہیں دہشت گرد کہا اور ان کی والدہ و بہن کو گالیاں دیں۔خورشید نے بتایا کہ حملے کے بعد کالج میں ہر کوئی شک کی نظر سے دیکھ رہا تھا اور اگلے دن سوشل میڈیا پر کشمیری طلبہ پر حملوں کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔
اہم خبریں سے مزید