• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل لاجز اینڈ ہاسٹل کے الاٹمنٹ رولز 2025 کا اجرا کردیا گیا

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے فیڈرل لاجز اینڈ ہاسٹل کے الاٹمنٹ رولز 2025 کا اجرا کر دیا ہے۔ ان قواعد کا مقصد رہائش کی الاٹمنٹ کو منظم کرنا اور اور احتساب کو برقرار رکھتے ہوئے فیڈرل لاجز اور ہاسٹلز کے اندر بہتر کارکردگی کو یقینی بنانا ہے۔ ان قوانین کے تحت شیڈول میں متعین تمام لاجز اور ہاسٹلز کا انتظام متعلقہ انتظامی ڈویژن کرے گی اور ابتدائی الاٹمنٹ کی مدت 3 سال مقرر کی گئی ہےجس کی فراہم کردہ وجوہات پر انحصار کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ 2اضافی سال تک سالانہ بنیادوں پر توسیع کا امکان ہے۔ یہ رولز بیچلر اور سنگل رومز دونوں پر لاگو ہو تے ہیں۔ قوانین اس الاٹمنٹ کے عمل کا خاکہ پیش کرتے ہیں جو خالصتاً پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوگی اور الاٹیز اپنے قیام کے دوران ہونے والے کسی بھی نقصان کا ازالہ کریں گے اور اسی طرح کے تمام اخراجات برداشت کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید