• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاؤس افسران اور پی جی ٹرینیز کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، خواجہ سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی و زیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے وائس چانسلرز،پرنسپلزاور ایم ایس صاحبان کو ہدایت کر دی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ہے کہ وائس چانسلرز،پرنسپلزاور ایم ایس صاحبان کو ہسپتالوں میں ہاؤس افسران اور پی جی ٹرینیزکی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈیوٹی پر واپس نہ آنے والے ڈاکٹرزکے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس حوالہ سے تمام ہسپتالوں کے ذمہ داران کو رپورٹ بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔دریں اثناء صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر عازمین حج کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
لاہور سے مزید