• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہروں کی تعمیر معاملہ مشترکہ مفادات کونسل لے جا نا خوش آئند،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے نئی نہروں کی تعمیر روکنے کا فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ جنگی جنون کے تناظر میں پنجاب اپنے حق اور تحفظات کے باوجود قومی وحدت و سلامتی کے لیے اتفاقِ رائے کو پسندیدہ فیصلہ قرار دیتا ہے۔ ملک میں پانی کی کمی پہلے ہی خطرناک سطح پر ہے۔ پانی کی تقسیم کے فارمولے کے تحت کم پانی کی وجہ سے صوبوں کا حصہ بھی اُسی شرح سے کم فراہم ہورہا ہے۔
لاہور سے مزید