• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے،کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرپنجاب پولیس پبلک سروس ڈلیوری، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ان ایکشن ہے جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 249 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔آئی جی پنجاب افسران کو ہدایت کی کہ ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔دریں اثناء انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں 9 پولیس ٹیموں کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا گیا۔
لاہور سے مزید