مظفرآباد (ایجنسیاں)ہندوستان کی جانب سے کنٹرول لائن پر پھر بلااشتعال فائرنگ ‘کیانی اور منڈل سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال‘ پاکستان کا منہ توڑجواب ‘دشمن کے کئی مورچے اورایک چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ‘سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب بھارتی ائیر فورس کے 4 رافیل طیاروں نے مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کی‘پاک فضائیہ کی بروقت مستعد کارروائی پر بھارتی رافیل طیارے واپس فرارہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جارہی ہے، 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے ایل او سی پرسیزفائر خلاف ورزی کی۔