کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نےمحکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ صوبے میں تصدیق شدہ بیج کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کو گندم کے بیج میں 6 لاکھ من اور چاول کے بیج میں 45 ہزار 423 من کی کمی کا سامنا ہے،کاشتکاروں کیلئے 4سالہ پیکیج تیار کیا جائے، کاشتکاروں کو منافع بخش فصلیں اُگانے پر توجہ دینی چاہئے ۔ یہ ہدایت انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں زراعت، خوراک اور آبپاشی کے محکموں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔