• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں 40 ارب کے مالیاتی اسکینڈل نے ہلچل مچادی، وزیراعلیٰ علی امین کا سخت نوٹس

پشاور(ارشدعزیز ملک)خیبرپختونخوا میں مبینہ طورپر40ارب روپے کے ملکی تاریخ کے بڑے مالیاتی اسکینڈل نے ہلچل مچادی ہے ۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور صوبائی حکومت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر نے مالیاتی اسکینڈل 40ارب روپے کی خردبرد کا نوٹس لے لیا ہے۔ضلع اپر کوہستان کے سرکاری بینک کے اکائونٹس سے مبینہ گھپلوںکے حوالے سے پی اے سی کا خصوصی اجلاس 5 مئی کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کی روک تھام کے لیے سخت قوانین نافذ کیے ہیں، اسکینڈل میں ملوث محکمے کے اہلکاروں سمیت تمام ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،کرپشن میں ملوث افراد کو ہر صورت قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت اسپیکر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بابر سلیم سواتی نے کی۔ اجلاس میں اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ کے مشیر سہیل آفریدی، اراکین اسمبلی سجاد اللہ خان، میاں شرافت، شفیع اللہ جان اور آصف خان محسود کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی سیکٹریٹ کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ان میڈیا رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جن کے مطابق ضلع اپر کوہستان میں ضلعی اکاؤنٹس آفیسر، محکمہ مواصلات و تعمیرات، بینک کے اہلکاروں اور دیگر کی مبینہ ملی بھگت سے جعلی تعمیراتی کمپنی کے ذریعے 40رب روپے سے زائد کی مشکوک مالی لین دین، سرکاری اکاؤنٹس سے ہزاروں جعلی چیکس کے اجرا کا انکشاف ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید