• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11 ہزار پرائمری اسکولز کو تازہ کھانا، پائلٹ پروجیکٹ کو مالی معاونت دینگے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت اور ورلڈ فوڈپروگرام (ڈبلیو ایف پی) ملیر ڈسٹرکٹ میں اسکول میلز پراجیکٹ کے ایک سالہ پائلٹ پر جیکٹ کو 578.39 ملین روپے کی مالی معاونت فراہم کریں گے۔ اس پروگرام کا مقصد 11,000 پرائمری اسکول کے طلباء کو روزانہ تازہ کھانا فراہم کرنا ہے تاکہ سیکھنے، حاضری اور غذائیت کو بہتر بنایا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جمعرات کو ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کی کنٹری ڈائریکٹر مس کوکو اوشیاما نے ملاقات کی اور ماں و بچے کی صحت کی دیکھ بھال اور ضلع ملیر میں گریڈ کچی سے 5 ویں تک کے 11000 پرائمری اسکول طلبہ کیلئے 578.39 ملین روپے کے پائلٹ پراجیکٹ کے آغاز کے حوالے سے بات چیت کی جس کا مقصد بچوں کی پڑھائی ، حاضری اور غذائیت کو بہتر بنانا ہے۔ ملاقات میں نشوونما اور ممتا جیسے جاری پروگرام کے فروغ اور ایک نئی اسکول فیڈنگ اسکیم کے ذریعے غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید