• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے شاہد آفریدی کا یوٹیوب چینل بھی بلاک کردیا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا یوٹیوب چینل بھی بلاک کردیا۔

بھارتی حکومت نے شاہد آفریدی کا یوٹیوب چینل ان کے بھارتی پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے پر تنقید کرنے کے بعد بلاک کیا۔

اس سے پہلے بھارتی حکومت سابق کرکٹرز راشد لطیف، شعیب اختر اور باسط علی کے یوٹیوب چینلز کو بھی بلاک کرچکی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل شاہد آفریدی نے بھارتی حکومت پر بغیر کسی ثبوت کے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کی وجہ سے شدید تنقید کی تھی۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ بھارت صرف پاکستان کو دھمکانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ پاکستانی فوج کی طاقت کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

سابق کرکٹر نے مزید کہا تھا کہ دہشت گردی کی حمایت نہ ہمارا ملک اور نا ہی ہمارا مذہب کرتا ہے بلکہ ہمارا مذہب امن کو فروغ دیتا ہے اور ہم تو برسوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

اُنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بھارت میں پٹاخہ پھٹ جاتا ہے تو وہ اس کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا تھا کہ 8 لاکھ بھارتی فوج کی کشمیر میں تعیناتی کے باوجود بھی ایسا واقعہ پیش آیا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارتی فوج نالائق اور نکمی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید