پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک بھارت میں رسائی بند کردی گئی۔
ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق لاہور قلندرز کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز بھارت میں ناظرین کےلیے بند کردیے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم ایک پیغام میں کہا گیا کہ ’آپ کے پیجز بھارت میں دستیاب نہیں‘۔
ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا چینلز دنیا بھر میں مقبول ترین کرکٹ فرنچائزز میں شمار ہوتے ہیں، جن کی مجموعی ویورشپ 258.9 ملین سے زائد ہے۔