190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ 8 مئی کو سماعت کرے گا۔ ڈویژن بینچ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا۔
بانی پی ٹی آئی نے سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔
سزا معطلی کی درخواستوں کو آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کےلیے مقرر کیا گیا ہے۔