• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کا انسانی ترقی کیلئے غریب ترین ممالک میں شمار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برطانیہ کا شمار انسانی ترقی کے لیے غریب ترین ممالک میں ہونے لگا۔ 

6 براعظموں پر ہونے والے سروے میں برطانیہ کو مشترکہ اسکور کی بنیاد پر 20ویں نمبر پر درجہ بندی میں رکھا گیا ہے، جس میں خوشی، صحت، مالی تحفظ سے لے کر دیگر کئی اہم عوامل پر غور کیا گیا ہے۔

گلوبل فلورشنگ اسٹڈی نے دنیا کی تقریباً نصف آبادی کے تجربات کی عکاسی کرنے کےلیے قومی سطح پر نمائندہ نمونے تیار کیے ہیں۔

5 سالہ پروجیکٹ 2022ء میں شروع کیا گیا تھا جس میں تقریباً 2 لاکھ سے زائد افراد کو شامل کر کے ان سے بچپن، خاندانی تعلقات، تعلیم، مذہبی عمل، ازدواجی حیثیت سمیت مختلف امور پر سوالات کیے گئے۔

محققین نے اس امر کا نتیجہ اخذ کرنے کے لیے جستجو کی کہ وہ کون سی چیز یا عوامل ہیں جو انسان کے پَھلنے پُھولنے میں مددگار اور رُکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہر وبائی امراض کے پروفیسر ٹائلر وینڈر ویل نے کہا کہ اعداد و شمار حیران کن ہیں۔ نیچر مینٹل ہیلتھ کے تجزیہ میں پہلے نمبر پر انڈونیشیا اس کے بعد اسرائیل، فلپائن اور میکسیکو کا نمبر آتا ہے جبکہ برطانیہ، ترکی اور جاپان سب سے نیچے تین مقامات پر ہیں۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ حالیہ نتائج ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ سے بالکل متصادم ہیں جس میں نارڈک ممالک باقاعدگی سے سرِفہرست رہتے ہیں اور سروے کیے گئے 100 ممالک کی چوٹی کی سہ ماہی میں برطانیہ کا نمبر آتا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید