• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکنگ پلازہ لائنز ایریا، منشیات فروش مسروقہ موٹر سائیکل کے پارٹس سمیت گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )بریگیڈ پولیس نے منشیات فروش ملزم کو سرقہ شدہ موٹر سائیکل کے پارٹس سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر پارکنگ پلازہ لائنز ایریا میں کارروائی کرکے ملزم ذیشان ولد محمد حنیف کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس، سرقہ شدہ موٹر سائیکل کے پارٹس اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ برآمدہ موٹر سائیکل کے پارٹس کے حوالے سے اے وی ایل سی حکام سے رابطہ کیا جائیگا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید