• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد حامد قتل کیس، آئندہ سماعت پر وکلا طرفین سے حتمی دلائل طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہدحامد قتل کیس میں آئندہ سماعت پر وکلا طرفین سے حتمی دلائل طلب کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق ہائی پروفائل کیس اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا طرفین سے حتمی دلائل طلب کر لئے۔ عدالت نے وکلا کو پیر کوحتمی دلائل دینے کی ہدایت کردی۔پراسیکوشن کے مطابق ملزمان ایم کیو ایم کے منہاج قاضی اور محبوب غفران کا بیان ریکارڈ کرلئے گئے ہیں، کراچی الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے ایم ڈی شاہد حامد کو 1997 میں قتل کردیا گیا تھا، مقدمے میں ملوث صولت مرزا کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 1999میں سزائے موت سنائی تھی، صولت مرزا کو 2015 میں پھانسی دے دی گئی، 2016 میں پولیس نے منہاج قاضی اور محبوب غفران کو گرفتار کیا ، صولت مرزا، منہاج قاضی اور دیگر کے خلاف ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید