• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاؤن، وردی میں ملبوس 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی پولیس نے وردی میں ملبوس دو جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق،ملزمان سیکٹر 5D میں یونیفارم میں دھونس جما کر معصوم اور سادہ لوح افراد کو ہراساں کر رہے تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں شعیب ولد اللہ رکھا اور سعید جلال ولد فضل جلال شامل ہیں۔ملزمان کے زیب تن دو پولیس یونیفارم، بیلٹ، جوتے، نقد رقم اور دیگر دستاویز برآمد ہوئے۔ ملزمان کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 170/171/34کے تحت مقدمہ کا درج کرلیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید