کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اہلسنت و جماعت کے رہنمائوں پیر مظفر حسین شاہ ۔شاداب رضا نقشبندی ۔ علامہ ریحان امجدی نعمانی نے کہا ہے کہ اہلسنت وجماعت کے تحت آج اتوار کو نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک ملین مارچ ہوگا۔یہ مارچ اہل فلسطین کی حمایت ۔بھارت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ہوگا۔ان خیالات اظہار ہفتہ کو نمائش چورنگی پر اہلسنت و جماعت کے تحت ملین مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے پاکستان سنی تحریک کے کیمپ کے دورے کے موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شاہد غوری۔فہیم شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔مولانا ریحان امجدی نعمانی نے کہا کہ اتوار کو اہلسنت وجماعت کے تحت فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی۔ بھارت کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت میں نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک ملین مارچ نکالا جائیگا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین پر ظلم کا بازار گرم کیا ہے۔ اسرائیل کو دہشت گرد قوتوں کی حمایت حاصل ہے۔ پیرمظہر حسین شاہ نے کہا کہ فلسطین کی آبادی ساڑھے تیرہ ملین ہے ۔ اسرائیل کی آبادی نو ملین ہے۔اکثریت کو کسی طرح ان کی زمین سے دربدر کرسکتے ہیں؟ ۔عالمی مبصرین پہلگام کے واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کرائیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہلسنت وجماعت کا ملین مارچ کامیاب ہوگا۔