• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکس کو قابض مافیا سے بچانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی سرپرستی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر کھیل کے میدانوں اور پارکوں پر قبضے و تجارتی استعمال ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔ کلفٹن کے مختلف بلاکس میں موجود پارکوں کو قابض مافیا سے بچانے کے لیے ہر ممکن آئینی، قانونی اور جمہوری جدو جہد کریں گے، عدالتی فیصلے کے باوجود پارکو ں کا تجارتی استعمال توہین ِ عدالت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلفٹن بلاک 2عمر شریف پارک پر قبضے و تجارتی استعمال کے حوالے سے ادارہ نور حق میں آنے والے علاقہ مکینوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں احمد فہیم مغل،رضیہ سیال،امین فہیم،فضل الرحمن،عبید الرحمن،عالمگیر،انس خان،محمد سلمان و دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ، امیر ضلع جنوبی سفیان دلاور، ڈپٹی سیکریٹریز ابن الحسن ہاشمی، یونس بارائی بھی موجود تھے۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ سٹی کونسل کراچی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نام پر پارکوں کو تجارتی بنیادوں پردینے کی بات کی گئی تو ہم نے پُر زور مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے کمیٹی بنائی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید