کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم اے جناح روڈ پر ہونے والے ملین مارچ کے سلسلہ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے ،کراچی ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک اتوار کو (آج) بعد نماز ظہر سیاسی جماعتوں کی جانب سے " فلسطین کے مظلومین سے اظہار یکجہتی اوربھارت کی جارحیت کے خلاف " ملین مارچ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ کراچی ٹریفک پولیس نے اس سلسلے میں عوام الناس اور مارچ کے ارد گرد کے ایریا کے لیے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے اور متبادل راستوں کا تعین بھی کیا گیا ہے۔