کراچی( اسٹاف رپورٹر )ابراہیم حیدری پولیس نے ایک ماہ قبل نوجوان کو قتل کرنے اور بچے کو زخمی کرنے میں ملوث مفرور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30بور پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم آصف نے 23مارچ 2025کو زمان ٹائون تھانے کی حدود کورنگی سو کواٹرز میں 25سالہ اسامہ ولد عبد الصمد کو ذاتی دشمنی پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے قتل کیا تھا،واقعہ میں ایک راہگیر بچہ 9 سالہ حسان بھی زخمی ہوا تھا ۔ملزم واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم ماضی میں بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔