• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سمیت حادثات میں 4 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور روڈ اللہ والی مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔متوفی کی عمر 35 برس کے قریب ہے تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ناظم آباد گولیمار چورنگی سر سید کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفی کی عمر 50 برس کے قریب ہے اور اس کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔چاکیواڑہ دو نمبر سالار پیٹرول پمپ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں شخص جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔متوفی کی عمر 30 برس کے قریب ہے تاہم فوری طور پر اسکی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔سپر ہائی وے جنجھال گوٹھ چاول گودام جامع مسجد حبیب کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی شناخت 40 سالہ شفع اللہ کے نام سے ہوئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید