• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی کراسنگ، خاتون کو کچلنے والے واٹر ٹینکر کا ڈرائیور گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کورنگی کراسنگ کے قریب گزشتہ روز خاتون کو کچلنے والے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی کراسنگ کے قریب گزشتہ روز واٹر ٹینکر سے خاتون ریحانہ جاں بحق جبکہ اس کا شوہر مشتاق زخمی ہو گیا تھا۔واقعے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ایس ایچ او محمد علی کے مطابق حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکر ڈرائیور اللہ دتہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔شہریوں نے حادثے کے بعد کلینر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور وہاں موجود مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی تھی۔ ایس ایچ او کے مطابق واقعہ کا مقدمہ متوفیہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید